30 ستمبر 2012 - 20:30

یمن کے بعض حکام کی جانب سے اس ملک کے اندرونی معاملات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مداخلت کے الزامات عائد کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے یمن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا-

ابنا: اس موقع پر ایران کی وزارت خارجہ نے یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اس ملک میں ایران سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے انکشاف جیسے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا –اس سے قبل افریقہ اور عرب ممالک کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے بھی اس طرح کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن کی نئی حکومت کو چاہیئے کہ اس ملک میں اصل حقائق کی طرف توجہ دے اور سابق حکومت کے رویّے کو جاری نہ رکھے -

.....

/169